ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: 85 سال کی عمر کے ایس ایم کرشنا اب بی جے میں شامل ہوکر کیا کریں گے: مارگریٹ آلوا کا سوال

کاروار: 85 سال کی عمر کے ایس ایم کرشنا اب بی جے میں شامل ہوکر کیا کریں گے: مارگریٹ آلوا کا سوال

Mon, 10 Apr 2017 20:32:26    S.O. News Service

کاروار:10/اپریل(ایس اؤنیوز)سابق وزیرا علیٰ ایس ایم کرشنا کی عمر 85 سال ہے اس عمر میں بی جے پی میں شامل ہوکر وہ کیا کریں گے ، کیا وہ صدر ہند کے لئے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں؟ ۔ اس طرح  کا سوال کرتے ہوئے کانگریس لیڈر مارگریٹ آلوا نے ایس ایم کرشنا کامذاق اڑایا۔

شہر میں اتوار کو ایک پروگرام میں شرکت کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس میں کام کرنے کا موقع نہیں ہونے کا بہانہ بناکر ایس ایم کرشنا  بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں، یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ آخر اس عمر میں وہ وہاں جا کر کیا کریں گے ؟ مارگریٹ آلوا کے مطابق  لیڈر اچانک نہیں ابھرتا، بلکہ جو لوگوں کے درمیان موجود رہتے  ہیں  وہ پہچانے جاتے ہیں۔ ریاست کے کچھ سنئیر لیڈران کا  کانگریس قیادت پر سوال اٹھانا فطری بات ہے ، یہ سب کچھ پارٹی میں جمہوری نظام ہونےکی کھلی دلیل ہے، جب کہ وزیر اعظم مودی کے خلاف ان کے پارٹی لیڈران ہوں یا مرکزی وزراء بات ہی نہیں کرتے ، وہ ان کے پارٹی کی پالیسی ہے، لیکن کانگریس میں ایسا نہیں ہے ، اسی جمہوری نظام کی بنیاد پر جناردھن پجاری وغیرہ قیادت پر تنقید کرتے رہتے ہیں، جس کو پارٹی سے بے اطمینانی اور خلفشار نہیں کہہ سکتے۔


Share: